دوسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا تھا، جوابی اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 15.4 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی20  میں 22 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلوی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ کپتان مچل مارش 18 اور ٹریوس ہیڈ 4 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہو گئے۔ جوش انگلس 5 اور میٹ رینشا 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جس کے باعث آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی۔

کیمیرون گرین نے 20 گیندوں پر 35 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی، جبکہ میتھیو شارٹ نے 27 رنز اسکور کیے، تاہم کوئی بھی بیٹر وکٹ پر جم نہ سکا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوپر کونولی ایک، ژاویر بارٹلیٹ 10 اور ایڈم زمپا 3 رنز بنا سکے۔

پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ابرار احمد نے 3 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔ شاداب خان نے بھی 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق نے 2.4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے 2024 کی بہترین ایک روزہ ٹیم کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟

 اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ اور پھر تباہ کن بولنگ نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف میچ میں برتری ثابت کی بلکہ آسٹریلیا کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کر دیا۔

3 اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔

پاکتان کی جانب سے اوپنرز جلد آؤٹ ہوگئے، صاحبزادہ فرحان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ صائم ایوب نے 23 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ کپتان سلمان آغا نے شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 76 رنز اسکور کیے، جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 190 رہا۔

بابر اعظم صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، تاہم اس کے بعد عثمان خان نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 52 رنز بنائے، جن میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ شاداب خان 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز نے صرف 3 گیندوں پر 9 رنز بنا کر اسکور کو مزید مضبوط کیا۔

پاکستان نے پاور پلے میں 6 اوورز میں 72 رنز بنائے جبکہ مجموعی رن ریٹ 9.90 رہا۔ آخری 5 اوورز میں پاکستان نے 59 رنز اسکور کیے اور صرف ایک وکٹ گری۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا، میتھیو کوہنیمن، کوپر کونولی، شان ایبٹ اور زیویئر بارٹلیٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہنگائی کے دباؤ میں مزدوروں کو ریلیف دینے کی سفارش، کم از کم تنخواہ میں 12.5 فیصد اضافے کی تجویز

ہماچل پردیش میں موجود اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے لیے بھارت پر دباؤ کیوں؟

بلوچستان میں بیرونی فنڈنگ، بھارت کے مکروہ کردار اور انسانی حقوق کی رپورٹس پر سنگین سوالات

امریکا ایران کشیدگی کے اثرات: تیل کی قیمتوں میں تیزی، بٹ کوائن 2 ماہ کی کم ترین سطح پر

گلگت بلتستان انتخابات سبوتاژ کرنے کے لیے پی ٹی آئی افراتفری پر اتر آئی

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی