پاکستان نے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 7 سال بعد ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کرلیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جہاں قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔
جوابی اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 16.5 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی،آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش صرف 1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ میتھیو شارٹ 2 رنز، کیمرون گرین 22 رنز اور مارکس اسٹوئنیس 23 رنز بنا سکے۔
جوئش فلپ 14 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے، مچل اوون 8 رنز، کوپر کونولی بغیر رنز کے آؤٹ ہوئے اور میٹھیو کوہنمان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بن دوروشیس ناٹ آؤٹ 7 رنز کے ساتھ رہے۔ ایڈم زامپا زخمی ہونے کی وجہ سے میچ سے باہر رہے۔
پاکستان کے بولرز نے آسٹریلیا کے بلے بازوں کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ محمد نواز نے 4 اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے 3 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان اور فہیم اشرف نے بھی اہم سپورٹ فراہم کی۔
Babar Azam brings up his 3️⃣9️⃣th T20I fifty ✨
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/oZyrjMF2KR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ابتدائی اوورز میں فخر زمان 7 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان آغا صرف 3 گیندوں پر 5 رنز بنا سکے، تاہم صائم ایوب نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 56 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
بابراعظم نے ذمہ دارانہ انداز میں 36 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ خواجہ نافے نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کو 200 رنز کے قریب پہنچایا۔ فہیم اشرف نے 4 گیندوں پر 10 رنز بنا کر اننگز کا اختتام کیا۔
😮 Massive HITS! Shadab Khan smokes Ben Dwarshuis for consecutive SIXES 🚀
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/cPz6SjlufI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
پاکستان کی اننگز میں مجموعی رن ریٹ 10.35 رہا، اور آخری اوورز میں اضافی 4 رنز شامل ہوئے۔
آسٹریلوی بولرز میں بین دوروشوئیس نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میتھیو کوہن مین، میتھیو شارٹ، کوپر کونوولی اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاکہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق فخر زمان، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Three changes to our team for the final T20I 🇵🇰
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/m4jnsvRttf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے پاس پانچ اعلیٰ معیار کے اسپن بولرز موجود ہیں، آخری میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کی کوشش کریں گے۔














