کراچی کے علاقے صدر میں موبائل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں صدر کے تجارتی علاقے میں قائم ایک موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا، جبکہ عمارت میں موجود افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع النجیبی موبائل مارکیٹ کے ساتویں فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کارروائی میں حصہ لیا۔

صورتحال کے پیش نظر اردگرد کی سڑکوں کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کو بمبینو چوک سے گرامر اسکول اور گلزار چوک سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بلند منزل ہونے کے باعث اسنارکل بھی طلب کی گئی، جبکہ عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے عمارت میں داخل ہو کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں تین گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ دھوئیں سے متاثر ہونے والے دو افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موقع پر پہنچے اور اسنارکل کے ذریعے عمارت کے بالائی حصے کا معائنہ کیا۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ پر قابو پانے پر ریسکیو اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حادثات کی صورت میں جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید مستعدی سے کام کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے واقعات کے دوران کراؤڈ مینجمنٹ اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان