جہاں زیادہ تر مسافر طویل پروازوں کے دوران چند گھنٹے نیند لینے کی کوشش کرتے ہیں، وہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جاگتے رہنا پسند کرتے ہیں اور آسمان پر نظر رکھتے ہیں۔
جمعرات کو نیشنل پریئر بریک فاسٹ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ وہ غیر ملکی دوروں کے دوران، حتیٰ کہ 20 گھنٹے تک جاری رہنے والی پروازوں میں بھی، ایئر فورس ون پر کبھی نہیں سوتے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ وقت گزارنے کے لیے کھڑکی سے باہر دیکھتے رہتے ہیں تاکہ ممکنہ خطرات پر نظر رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ امریکا کو آمرانہ ریاست بنا رہے ہیں، ہیومن رائٹس واچ کا انتباہ
’میں جہاز میں نہیں سوتا۔ مجھے جہاز میں سونا پسند نہیں۔۔۔ مجھے کھڑکی سے باہر دیکھنا اچھا لگتا ہے، کہیں سے میزائل یا دشمن تو نہیں آ رہے۔‘
ٹرمپ نے یہ واقعہ اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران عراق کے دورے کو یاد کرتے ہوئے سنایا، جب وہ داعش کے خلاف امریکی فوجی مہم کا جائزہ لینے گئے تھے۔
ان کے مطابق لینڈنگ کے بعد ایک سینیئر فوجی افسر نے انہیں بریفنگ سے قبل آرام کا مشورہ دیا۔
CNN’s Kaitlan Collins Says Trump ‘Does Not Sleep’
“You never want to be on Air Force One on a trip … going to Asia or something … Trump is just always up and talking, and he'll have them go wake staff up if they're asleep because he wants to talk to them.” pic.twitter.com/ZLRoT00QC5
— Chief Nerd (@TheChiefNerd) October 7, 2025
’اس نے کہا اگر آپ چاہیں تو آرام کر سکتے ہیں، یہ 20 گھنٹے کا سفر تھا، ہم نے آپ کے لیے کمرے تیار کر رکھے ہیں۔‘
میں نے کہا، نہیں، نہیں، مجھے سونے کی ضرورت نہیں۔ میں جہاز میں نہیں سوتا۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع کو ریٹائرڈ امریکی آرمی جنرل ڈینیئل ’ریزن‘ کین کا تعارف کرانے کے لیے بھی استعمال کیا، جنہیں داعش کی شکست میں اہم کردار کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: گریمی ایوارڈز کے میزبان کو مذاق مہنگا پڑگیا، صدر ٹرمپ کے نشانے پر آگئے
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے لینڈنگ کے فوراً بعد بریفنگ شروع کرنے پر اصرار کیا۔ ’میں نے کہا، نہیں، نہیں، ابھی فوراً شروع کرتے ہیں۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی کم نیند لینے پر فخر کرتے رہے ہیں اور اکثر کہتے ہیں کہ انہیں رات میں صرف 3 یا 4 گھنٹے کی نیند کافی ہوتی ہے۔
2016 کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ زیادہ سونے والے آدمی نہیں ہیں، انہیں 3 یا 4 گھنٹے کی نیند پسند ہے۔
ٹرمپ سے بچ کر نیند کیسے لیتا ہوں، روبیو کا انکشاف
ٹرمپ کے سابق معاونین کے مطابق ان کے ساتھ طویل پروازیں کسی طور آرام دہ نہیں ہوتیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ پرواز کے دوران نیند لینے کے لیے کس طرح چھپتے ہیں۔
جنوری میں نیویارک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روبیو نے بتایا کہ وہ طیارے میں موجود ایک صوفے پر کمبل اوڑھ کر خود کو چھپا لیتے ہیں۔
Marco Rubio says he covers his head with a blanket when taking naps on Air Force One so Trump won't think his secretary of state is weak for needing sleep on overseas flights.
An outstanding @bterris read, on Trump's health: https://t.co/kPYFwEOCwF pic.twitter.com/2WC6nEpYZx
— Jesús Rodríguez (@jesusrodriguezb) January 26, 2026
ان کے مطابق ٹرمپ عموماً پوری پرواز کے دوران جاگتے رہتے ہیں اور جہاز کے اندر چہل قدمی بھی کرتے ہیں۔
روبیو نے کہا کہ وہ خود کو کمبل میں لپیٹ لیتے ہیں۔ ’سر بھی ڈھانپ لیتا ہوں، بالکل ممی کی طرح لگتا ہوں۔‘
انہوں نے بتایا کہ یہ سب جان بوجھ کر کیا جاتا ہے کیونکہ کسی وقت پرواز کے دوران صدر اپنی کیبن سے باہر نکل کر دیکھتے ہیں کہ کون جاگ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کا ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کی تردید، الزامات کو سازش قرار دے دیا
روبیو کے مطابق وہ یہ بہتر سمجھتے ہیں کہ صدر انہیں کسی عملے کے رکن کے طور پر سوتا ہوا سمجھیں، نہ کہ وزیر خارجہ کے طور پر۔
’میں نہیں چاہتا کہ وہ اپنے وزیر خارجہ کو صوفے پر سوتا ہوا دیکھیں اور سوچیں کہ یہ آدمی کمزور ہے۔‘













