وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 21ویں ’میرا کراچی، اتحاد کا مرکز‘ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور حکومت، نجی شعبہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کی سیکیورٹی اور نظم و نسق میں بہتری نے ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کراچی کو پاکستان کا مالی اور تجارتی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر ملکی پیداوار کا 25 فیصد اور سندھ کی معیشت کا 90 فیصد پیدا کرتا ہے۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah attends the inaugural ceremony of the 21st My Karachi – Oasis of Harmony International Exhibition 2026 as Chief Guest at Expo Center, Karachi, Sindh. 🇵🇰 @KulAalam @AmirSaeedAbbasi @PPP_Org pic.twitter.com/6yB8735w7q
— Media Talk (@mediatalk922) February 6, 2026
مزید پڑھیں: مراد علی شاہ بہتر وزیراعلیٰ ہیں، مریم نواز تو لاہور میں صدر کا استقبال نہیں کرتیں، ندیم افضل چن
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت توانائی اور کاروباری سہولیات بہتر بنا کر کاروبار کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور شہر میں سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شفاف اور اعتماد پر مبنی تعاون کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔














