سعودی عرب، 140 نایاب جانور قدرتی ماحول میں چھوڑ دیے گئے

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سعودی عرب میں جنگلی حیات کے تحفظ اور قدرتی توازن کی بحالی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف (این سی ڈبلیو) نے کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو میں 140 جنگلی جانور قدرتی ماحول میں چھوڑ دیے ہیں۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے خطرے سے دوچار جنگلی انواع کو دوبارہ قدرتی مسکن میں متعارف کرانے کا عمل مکمل کیا۔ اس مرحلے میں 30 عربی اوریکس، 70 ریم غزالیں (صحرائی غزال) اور 40 حبّارہ بسٹرڈز کو ریزرو میں چھوڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی

این سی ڈبلیو کے مطابق اس اقدام کا مقصد جنگلی جانوروں کی ایسی مستحکم آبادی قائم کرنا ہے جو افزائش نسل کے قابل ہو اور قدرتی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف پروگراموں کے تحت 10 ہزار سے زائد جانور قدرتی ماحول میں دوبارہ متعارف کرائے جا چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت سعودی گرین انیشی ایٹو اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے، جس کا مقصد مملکت میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحول دوست پالیسیوں کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان خان کا 12 سال پرانا ٹویٹ دوبارہ وائرل، پریتی زنٹا کا حیران کن ردعمل

ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، فی یونٹ قیمت میں اضافے کی تجویز

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

پاکستان کی معروف خاتون سائیکلسٹ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟