اداکار نعمان اعجاز نے خلیل الرحمان قمر کے مخالف بیانات پر کیا جواب دیا؟

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار نعمان اعجاز نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے سخت اور متنازعہ بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ بیان کیوں دیا اس کی وضاحت صرف وہ خود دے سکتے ہیں۔

نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک پروگرام میں کہا کہ ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے، لیکن خلیل الرحمان قمر کے بیانات کی وجوہات وہ خود ہی بیان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مؤدبانہ انداز میں کہا کہ میں ایک عوامی شخصیت ہوں عوامی ملکیت نہیں اور میں نہیں چاہوں گا کہ کوئی میری ذاتی زندگی اور خاندان پر تبصرہ کرے۔ البتہ اگر میں کچھ کہوں تو لوگ اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ وہ ذاتی طور پر نعمان اعجاز کو پسند نہیں کرتے اور ان سے نفرت کرتے ہیں۔ دونوں نے ماضی میں ہٹ ڈرامہ ’میں مر گئی شوکت علی‘ میں ساتھ کام کیا تھا لیکن اس کے بعد زیادہ تر ایک دوسرے سے دور رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CelebritiesPK (@celebritiezpk)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ