لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک اور لاپتا

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیبیا کے شمال مغربی ساحل کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی ربڑ کی کشتی الٹنے سے کم از کم 53 افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے، جن میں 2 شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے پیر کے روز اس المناک واقعے کی تصدیق کی۔

تنظیم کے مطابق کشتی 5 فروری کی رات تقریباً 11 بجے الزاویہ سے روانہ ہوئی اور تقریباً 6 گھنٹے بعد زوارہ کے شمال میں بحیرۂ روم میں الٹ گئی۔ عینی شاہدین اور بچ جانے والوں کے بیانات کے مطابق کشتی میں سوار تمام 55 افراد سمندر میں جا گرے۔

یہ بھی پڑھیے: لیبیا کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

لیبی حکام کی جانب سے کیے گئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران صرف دو نائجیرین خواتین کو زندہ بچایا جا سکا۔ ایک خاتون نے بتایا کہ اس حادثے میں ان کے شوہر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دوسری خاتون نے اپنے دو کمسن بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع دی۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کی ٹیموں نے لیبی حکام کے تعاون سے دونوں خواتین کو ساحل پر پہنچنے کے بعد فوری طبی امداد فراہم کی۔

بچ جانے والی خواتین کے مطابق کشتی میں پانی داخل ہونا شروع ہوا تھا جس کے بعد وہ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ کشتی میں سوار افراد افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے مہاجرین اور پناہ گزین تھے جو یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ترکیہ میں طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف محمد الحداد ساتھیوں سمیت جاں بحق

تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں وسطی بحیرۂ روم میں خراب موسمی حالات کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 375 تارکینِ وطن ہلاک یا لاپتا ہوئے، جبکہ خدشہ ہے کہ سینکڑوں اموات کا اندراج نہیں ہو سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی پر مقامی سیاسی عمل کو متاثر کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام

اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ

نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب

حج تھا یا پکنک؟ شدید تنقید کے بعد وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے خاموشی توڑ دی

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی