بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کا مشکور، بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کردی

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں پی سی بی چیئرمین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ کا بھرپور ساتھ دیا، اس لیے پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ کھیلے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا، جس میں سری لنکن صدر نے پاک بھارت میچ کے انعقاد کے لیے وزیراعظم سے درخواست کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق سری لنکن صدر کا مؤقف تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں شیڈول پاک بھارت میچ ضرور کھیلنا چاہیے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ پاکستان میں بھی مشکل حالات کے دوران سری لنکا نے بھرپور تعاون کیا اور کرکٹ سرگرمیاں جاری رکھیں۔

وزیراعظم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں سری لنکن ٹیم کا پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرنا پاکستانی قوم اور شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک ناقابلِ فراموش اقدام تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو آگاہ کیا کہ پاک بھارت میچ سے متعلق حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور اس فیصلے سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر بار بار درخواست کے باعث پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع پر آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، ہم کسی سے ڈرتے نہیں، محسن نقوی

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات ہوئی، جس میں اس اہم ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، جونہی کوئی پیشرفت ہوئی تو سامنے لائیں گے، تاہم ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟