ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے جاری تنازعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور پاکستان نے بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر بار بار درخواست کے باعث پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنا چاہیے، سری لنکن صدر کی شہباز شریف سے درخواست

قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ یہ میچ کھیلنا چاہیے۔

سری لنکن صدر نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دہشتگردی کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ فراہم کی اور پاکستانی ٹیم نے بھی مشکل حالات میں سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات ہوئی، جس میں اس اہم ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع پر آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، ہم کسی سے ڈرتے نہیں، محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، جونہی کوئی پیشرفت ہوئی تو سامنے لائیں گے، تاہم ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ جب کوئی مہمان گھر آتا ہے تو اسے عزت دینا ہماری روایت ہے اور ایسے موقع پر کئی باتوں کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قدیم ترین دوا ’اسپرین‘ کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے، نئی تحقیق

پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے منافع حاصل کر لیا

آصف زرداری خیریت سے ہیں، سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں مالیاتی منڈیوں پر انسائیڈر ٹریڈنگ کے سائے، واشنگٹن میں کھلبلی

عالمی بحران کے باوجود ادویات کی قلت کا خطرہ نہیں، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوٹرمپ ایران سے معاہدے کے لیے پُرامید، پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، سعودی عرب اسلام آباد کی امن کوششوں کا حامی

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ