بسنت فیسٹیول سے مریم نواز اور ن لیگ کو کتنا سیاسی فائدہ ہوا؟

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تقریباً 18 سال کی پابندی کے بعد لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بسنت فیسٹیول کی بحالی نے نہ صرف شہر کی رونقیں بحال کی ہیں بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

6 سے 8 فروری تک جاری رہنے والے اس 3 روزہ میلے کو لیگی حکومت کی طرف سے ثقافتی ورثے کی حفاظت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام نے انتشاری ٹولے کی ہڑتال کی کال مسترد کردی، مریم نواز، بسنت کی کامیابی پر اہل لاہور کو مبارکباد

تاہم، اس اقدام پر حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف  کے کچھ رہنماؤں اور حمایتیوں کی طرف سے شدید تنقید کی جاتی رہی ہے، جو اسے سنگین قومی مسائل سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فیسٹیول مسلم لیگ ن کو لاہور اور پنجاب کے شہری علاقوں میں اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو بحال کرنے میں مدد دی ہے ۔

بسنت فیسٹیول کی تاریخ پنجاب کی ثقافتی شناخت سے جڑی ہوئی ہے، جو موسم بہار کی آمد کا جشن ہے اور صدیوں سے پتنگ بازی، موسیقی، اور سماجی تقریبات کی صورت میں منایا جاتا رہا ہے۔

2005 میں لاہور میں بسنت کے دوران کئی حادثات پیش آنے کے بعد، جس میں دھاتی ڈوروں کی وجہ سے متعدد ہلاکتوں کے تناظر میں سپریم کورٹ نے اس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بسنت کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، جین زی والدین کے ہمراہ شریک

اب مسلم لیگ کی حکومت نے سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اس کی بحالی کا اعلان کیا، جس میں لاہور کو 3 حفاظتی زونز میں تقسیم کیا گیا، پتنگ بازی صرف مخصوص اوقات تک محدود رکھی گئی، اور دھاتی ڈوروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میلے کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ بسنت ایک 800 سال پرانی روایت ہے جو بہار کی آمد اور نئی شروعات کی علامت ہے۔ ’یہ نہ صرف ہماری ثقافت کو زندہ رکھے گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ دے گی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کے دوران سیکیورٹی فورسز کی طرف سے 24 گھنٹے نگرانی کی گئی، اور کسی بھی حادثے کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، میلے نے اربوں روپے کی معاشی سرگرمیاں پیدا کیں، جس سے پتنگ سازوں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، اور ٹورزم انڈسٹری کو براہ راست فائدہ پہنچا۔

تاہم، اسلام آباد میں حالیہ دھماکے کے تناظر میں مریم نواز نے بسنت سے متعلق اپنی تمام ذاتی مصروفیات منسوخ کر دی تھیں، جس میں لبرٹی اسکوائر کا میگا شو بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں بسنت رنگوں اور پتنگوں کے ساتھ اختتام پذیر، شہری اگلے سال دوبارہ تہوار منانے کے لیے پرامید

بسنت فیسٹول کے انعقاد سے ن لیگ کو سیاسی فائدہ ہوا ہے؟ تجزیہ کاروں کے مطابق، بسنت کی بحالی سے پنجاب میں خاص طور پر ن لیگ کو سیاسی فائدہ ملا ہے، جہاں پارٹی کو 8 فروری کے انتخابات کے بعد لاہور میں اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت واپس حاصل کرنے کی ایک اچھی کوشش سمجھا جارہا ہے۔

چیف منسٹر مریم نواز کا یہ قدم ثقافتی بحالی کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے، جس نے عوامی تفریح اور ثقافتی فخر کو استعمال کر کے پارٹی کی امیج کو بہتر بنایا ہے۔

سینیئر تجزیہ نگار سلمان غنی کے مطابق بسنت منانے کا اصل فیصلہ نواز شریف کا تھا وہ چاہتے تھے کہ پنجاب میں میلوں کا رواج بحال ہو ، پہلے ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد بھی کیا گیا اس شو کو بھی پورے پنجاب میں کافی پذئرائی ملی جبکہ بسنت فیسٹیول نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

مزید پڑھیں: کسی کو بسنت منانے سے روکا نہیں تھا، میں نے خود بھی پتنگ بازی کی، علیمہ خان

’اس فیسٹول کے ذریعے معاشی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں ،بہت سے ممالک کے سفیروں نے لاہور میں پتنگ بازی کے فسیٹول کو انجوائے کیا ہے ،اس فیسٹول کی گونج پوری دنیا میں گئی ہے ،اگرچہ کچھ حادثات ہوئے ہیں لیکن بحیثیت مجموعی حکومت نے کافی کنٹرول کیا ہے۔‘

ان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اب پورے پنجاب میں بسنت منانے کا عندیہ دیا ہے، اس سے ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور ن لیگ کی عوامی حکومت کا تاثر بن رہا ہے، پنجاب میں پہلے ہی بہت سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، شہروں کو خوبصورت بنایا جارہا ہے، اس ایونٹ سے مریم نواز اور ن لیگ کا بہتر امیج عوام کے سامنے آیا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟