ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکا کو 32رنز سے شکست دے دی

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے 12 ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، جس کے جواب میں امریکی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار 73 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جبکہ بابر اعظم نے 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔ شاداب خان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

صائم ایوب نے 17 گیندوں پر 19 رنز جبکہ شاہین آفریدی نے 9 رنز بنائے۔

امریکی بولنگ میں شڈلے وین نے 4 اوورز میں 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد محسن اور ہرمیت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سوربھ نتھراوالکر نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے آخری 5 اوورز میں 53 رنز بنائے، جس سے ٹیم نے ہدف کو 190 تک پہنچایا۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکی، امریکا کی جانب سے شوبھم رجنے 51 اور شایان جہانگیر 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ملند کمار نے 29 رنز اسکور کیے۔ دیگر کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟