سعودی کابینہ نے اردن اور ترکی کے ساتھ جوہری تعاون پر مذاکرات کی منظوری دے دی

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی کابینہ نے اردن اور ترکی کے ساتھ پرامن جوہری اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات اور مسودہ معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم کا سعودی عرب کا دورہ، فٹبالرز اور گیمرز سے ملاقات

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے وزیرِ توانائی کو باقاعدہ اختیار دے دیا گیا ہے۔

منگل کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں قطر کے ساتھ تیز رفتار الیکٹرک ریل منصوبے کے معاہدے، بوسنیا و ہرزیگووینا اور منگولیا کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدوں، ازبکستان کے ساتھ ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت اور شام کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب امریکا کے بعد بوئنگ کا بڑا شراکت دار، عالمی دفاعی نمائش میں انکشاف

یہ اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو، ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ روابط کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ان روابط کو دوطرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر قرار دیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حج کے لیے ویزوں کا اجرا کب شروع ہوگا؟ سعودی عرب نے اعلان کردیا

علاوہ ازیں غزہ میں جنگ بندی اور داعش کے خاتمے کے لیے قائم عالمی اتحاد کے لیے سعودی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں