جونیئر ایشیا ہاکی کپ: پاکستان، جاپان کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹیم نے جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، گرین شرٹس نے اپنے پول کے آخری میچ میں جاپان کو 3-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سنسنی خیز مقابلے عمان کے شہر صلالہ میں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ارباز احمد نے کیا، اس کے بعد 30ویں اور 39ویں منٹ میں عبدالوہاب نے 2 گول کرکے فتح کی بنیاد رکھی۔

تصویر بشکریہ: فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی

کپتان محمد عبد اللہ نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم عبدالوہاب پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان نے اپنے 4 پول میچوں میں چائینز تائی پے، تھائی لینڈ اور جاپان کو شکست دی، جبکہ بھارت کے ساتھ سنسنی خیز مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔

پاکستان 31 مئی کو ملائیشیا سے سیمی فائنل میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کوچ حنیف خان نے کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی شان دار نظر آرہی ہے، امید ہے سیمی فائنل بھی جیتیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ ٹیم کا سیمی فائنل تک پہنچنا شاندار کارکردگی اور ٹیم سپرٹ کا نتیجہ ہے۔

تصویر بشکریہ: فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی

یاد رہے کہ جونیئر ایشیا ہاکی کپ 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں کو 2 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں چائینز تائی پے، بھارت، جاپان، پاکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ پول بی میں میزبان عمان کے علاوہ بنگلہ دیش، کوریا، ملائیشیا اور ازبکستان شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کی گندم کی فصل پر مقابلہ جاتی مہم کامیاب ہوگی؟

مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سر فراز بگٹی کی سیاسی مشکلات میں ساتھ دینے کا اعلان

چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

پاکستان میں عالمی سب میرین کیبل، کیا اب انٹرنیٹ کی سست رفتار کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے