میں ہوتا تو احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل میں ضرور لیتا، شاہد آفریدی

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کو پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی نیلامی میں تمام 8 فرنچائزز نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا لیکن ٹی 20 انٹرنیشنل میں پہلی سینچری بنانے والے احمد شہزاد اور جارحانہ بیٹر عمر اکمل کو ہر ٹیم کی انتظامیہ نے ہی نظر انداز کرتے ہوئے انہیں اپنے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد نے پاکستانی کرکٹ کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کے نظر انداز کیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ خود احمد شہزاد بھی اس پر خاصے رنجیدہ ہیں۔

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو نظر انداز کرنے پر شاہد آفریدی کیا کہتے ہیں؟

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو ضرورت سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ 2 نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل میں جگہ دی جائے گی۔

’میں ہوتا تو دونوں کھلاڑیوں کو ضرور لیتا‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر میں کسی ٹیم میں ہوتا تو احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ضرور شامل کرتا‘۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم منیجمنٹ کا کام ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو لے کر چلے اور میں سمجھتا ہوں کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کسی ایک فرنچائز کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

احمد شہزاد آبدیدہ ہوگئے

پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے منتخب نہ ہونے پر احمد شہزاد ایک لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئے۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل آکشن میں عمر اکمل کا نام شامل کیوں نہیں؟ کامران اکمل نے سسٹم پر سوال کھڑے کردیے

ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن اس بات پر بہت دکھ ہوتا ہے کہ میں پی ایس ایل میں ان کے ساتھ نہیں ہوں۔

’میرا 9 سالہ بیٹا دل رکھنے کو کہہ دیتا ہے اس کو میرا کھیلنا یاد ہے‘

احمد شہزاد نے کہا کہ سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ میرا بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے اور وہ اب 9 سال کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی، کس کھلاڑی کی کتنی قیمت لگی؟

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا ان کا دل رکھنے کے لیے کہہ دیتا ہے ’بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے‘۔

یہ اظہار جذبات اور آفریدی کے مضبوط مؤقف نے پی ایس ایل 11 میں نظر انداز کیے جانے والے شاندار اور باصلاحیت کرکٹرز کی حمایت میں ایک اہم پیغام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟