احمد شہزاد نے پاکستانی کرکٹ کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احمد شہزاد ایک ایسے کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں بڑا نام کمایا۔ اب وہ ایک تجزیہ کار ہیں اور وہ اپنی فاؤنڈیشن بھی چلا رہے ہیں۔ وہ کھل کر ہر اس شخص پر تنقید کرتے ہیں جو اپنا کام اچھی طرح سے نہیں کرتا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد کافی غصے میں ہیں اور ٹیم پر کھل کر تنقید بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو فلم لگان دیکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

احمد شہزاد نے اس بارے میں بات کی کہ پاکستان کرکٹ میں اصل میں کیا غلط ہے،انہوں نے کہا کہ  قومی ٹیم میں ہر سطح پر میرٹ کا بہت بڑا فقدان ہے، کرکٹ ایک دن میں تباہ نہیں ہوئی۔ ایسے لوگ ہیں جن کے پاس طاقت ہے اور وہ ان عہدوں پر کئی سالوں  سے بیٹھے ہیں۔

’جیسے ہی کوئی حقیقت میں تبدیلی لانے کی کوشش کرتا ہے، یہ آمرانہ گروہ اس کے خلاف ہو جاتا ہے، اس کا انجام تمام محکموں میں بہتری کے فقدان پر ہوتا ہے اور یوں تباہ کن نتائج برآمد ہوتے ہیں۔‘

احمد شہزاد نے کہا کہ میرٹ پر اچھے کوچز رکھے جاسکتے ہیں، ملک میں اگر اچھے کوچز نہیں تو باہر کے لوگ یہ کرسکتے ہیں لیکن جن لوگوں کے پاس اختیار ہے وہ ایسا کرنا نہیں چاہتے اور معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد نے بابر اعظم کو ’جعلی کنگ‘ کیوں قرار دیا؟

آپ نے صحیح وقت پر صحیح لوگوں کو صحیح جگہ پر لگانا ہوتا ہے نہ کہ اپنے یاروں دوستوں کو تاکہ میرٹ پامال نہ ہو، پاکستان میں کچھ  ایسا ہوتا ہے کہ اس کو بھی رکھ لو، اُس کو بھی رکھ لو تاکہ میڈیا اسی پر بات کرے اور اصل ذمہ داروں پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی