قومی کرکٹر ساجد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں طویل عرصے سے موقع نہ ملنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں لیگ میں شامل نہیں کیا گیا۔
🇵🇰🏏🇵🇰
For 11 years, I have consistently delivered strong performances in domestic cricket and continue to perform at the highest level for both my region and department.
Yet, I have not been given an opportunity in the PSL. Past 11 Years in row . As a professional cricketer,…
— Sajid Khan🇵🇰 (@SajidKhan244) February 15, 2026
ساجد خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ مسلسل اپنے ریجن اور ڈیپارٹمنٹ کے لیے اعلیٰ سطح پر کھیل رہے ہیں، لیکن پی ایس ایل میں جگہ نہ ملنا ایک پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر یقیناً مایوس کن ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی توجہ اب بھی کارکردگی پر مرکوز ہے اور وہ محنت جاری رکھیں گے، باقی فیصلے متعلقہ حکام پر چھوڑتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کچھ ناممکن نہیں، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کے لیے بھرپورجدوجہد کریں گے، ساجد خان
یاد رہے کہ ساجد خان اس وقت جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ دوسری جانب آج کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ جاری ہے جس پر کرکٹ شائقین کی گہری نظر ہے۔













