انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی بنگلہ دیش و اتحادیوں کا احتجاج

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی قیادت میں قائم 11 جماعتوں کے اتحاد نے 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف پیر کے روز دارالحکومت میں احتجاجی ریلی اور جلسہ منعقد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں مذہبی جماعتوں کی انتخابات میں بڑی کامیابی کی وجہ کیا ہے؟

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش خلافت مجلس کے امیر مامون الحق نے کہا کہ انتخابی عمل کو ’منصوبہ بندی کے تحت ترتیب دیا گیا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن ووٹنگ کا تاثر دینے کے لیے ڈراما رچایا گیا اور بعض مخصوص امیدواروں کو پارلیمنٹ تک رسائی سے روکنے کے لیے ریاستی اداروں کو استعمال کیا گیا۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کی شکایات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کے حقِ رائے دہی کی بحالی کو یقینی نہ بنایا گیا تو عوامی ردِعمل مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مامون الحق نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ انتخابات کے بعد اتحاد کے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا اور بعض مقامات پر گھروں پر حملوں کے واقعات پیش آئے تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی حلف برداری، احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے

جلسے کی صدارت جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکریٹری جنرل اور سابق رکن پارلیمنٹ میاں غلام پرور نے کی۔

اتحادی جماعتوں کے دیگر رہنماؤں نے بھی انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل کے الزامات عائد کرتے ہوئے شفاف احتساب کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے عدالتی حکم ضروری، الیکشن کمیشن بنگلہ دیش

اتحاد کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ یہ مظاہرہ ایک وسیع احتجاجی تحریک کا آغاز ہے جس میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں، جبر اور بعد از انتخاب تشدد کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں