ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے عدالتی حکم ضروری، الیکشن کمیشن بنگلہ دیش

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کے کمشنر انوارالاسلام سرکار نے واضح کیا ہے کہ متنازع حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی صرف اسی صورت ممکن ہوگی جب عدالت اس حوالے سے حکم جاری کرے، جبکہ جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم 11 جماعتی اتحاد نے 32 حلقوں میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات: شیرپور‑3 میں امیدوار کی وفات، ووٹنگ ملتوی

اتوار کو الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالاسلام سرکار نے بتایا کہ کمیشن کو اتحاد کی جانب سے جمع کرائی گئی باضابطہ شکایت موصول ہو چکی ہے اور اس کا جواب بھی دے دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی متاثرہ فریق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، تاہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ عدالت کے حکم سے مشروط ہوگا۔

11  جماعتی اتحاد نے الزام لگایا ہے کہ 32 حلقوں میں ووٹوں میں ردوبدل کیا گیا اور ان کے امیدواروں کو بے ضابطگیوں کے ذریعے شکست دی گئی۔ اتحاد نے متنازع نشستوں پر دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر دوبارہ گنتی ممکن نہیں کیونکہ انتخابی نتائج کا سرکاری گزٹ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ اس تاثر کو بھی مسترد کیا گیا کہ کمیشن نے عجلت میں گزٹ نوٹیفکیشن شائع کیا۔ انوارالاسلام سرکار کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور گزٹ بروقت جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش عام انتخابات 2026: بھرپور ٹرن آؤٹ، ’اسٹیجڈ الیکشن‘ کا دور ختم، چیف الیکشن کمشنر

انہوں نے اعلان شدہ نتائج پر نظرثانی کے مطالبے کو غیر متعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندگان کے لیے عدالتی راستہ کھلا ہے۔ کمشنر کا دعویٰ تھا کہ 13ویں پارلیمانی انتخابات آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد ہوئے اور نتائج توقعات کے مطابق بلکہ اس سے بھی بہتر رہے۔

شرپور-3 حلقے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ 13ویں عام انتخابات کے بعد مختلف حلقوں کے نتائج پر سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور اپوزیشن اتحاد نے اپنے تحفظات کو قانونی شکل دینے کا عندیہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم