پشاور ہائیکورٹ کا سخت حکم، فوری طور پر سڑکیں کھولنے کا حکم دیدیا

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجاً سڑکیں بند کرنے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر سڑکیں کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ  میں خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سڑکیں فوری طور پر کھولنے کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے سخت سوالات کیے۔

’کیا یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں؟‘ جسٹس اعجاز انور

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ سڑکیں بند ہیں، کیا یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں؟ اس پر آئی جی پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ دراصل موٹروے کی دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے کوئی باہر نہیں جا سکتا، وکلاء دیگر علاقوں سے نہیں آ سکتے، عدالت کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔

ایف آئی آر سے متعلق مؤقف

آئی جی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ جب تک موٹروے حکام ریفرنس نہ بھیجیں، وہ ایف آئی آر درج نہیں کر سکتے۔ اس پر عدالت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رولنگ پارٹی اپنے ہی صوبے کے لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پشاور ہائیکورٹ: خیبرپختونخوا کی اہم شاہراہیں کھلوانے کے لیے رٹ دائر

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے ’لوگ آپ لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں، ان کا سامنا کریں۔ اس سب سے آپ لوگوں کو ہی نقصان ہو رہا ہے، اپنے عوام کو تکلیف نہ دیں۔‘

’آج سے یقینی بنائیں موٹروے بند نہ ہو‘

عدالت نے واضح ہدایت دی کہ آج سے ہر صورت یہ یقینی بنایا جائے کہ موٹروے بند نہ ہونے دی جائے۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ پورا پاکستان کھلا ہے، صرف اپنے صوبے کو بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے ذاتی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کل میرے بچے نکلے، واپس آ گئے کہ سڑکیں بند ہیں۔

پولیس کی یقین دہانی اور عدالت کا حکم

آئی جی پولیس نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ سڑکیں آج ہی کھول دی جائیں گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ سڑکیں کھول کر کل تک رپورٹ پیش کی جائے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

آج صبح کیا ہوا؟

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور سڑکیں بند کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، جس میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید نے شرکت کی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا پولیس ترمیمی ایکٹ 2024 کالعدم قرار دیدیا

سماعت کے دوران عدالت نے سڑکیں بند کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ جان سے جا رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، جس پر جسٹس اعجاز انور نے ڈیٹا اور مقدمات کی تفصیلات سے متعلق سوالات کیے۔

عدالت نے سماعت وقفے تک ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں خیبرپختونخوا کی اہم شاہراہیں کھلوانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر کی گئی تھی۔

یہ درخواست مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے موٹروے، ہائی وے اور دیگر اہم سڑکیں بند کی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا

درخواست گزار نے کہا کہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے، جو آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ روڈ بندش کو غیر قانونی قرار دے کر تمام راستے فوری طور پر کھولنے کا حکم جاری کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب