اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری، مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن بورڈ نے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کردی ہے، فی الحال ایئرپورٹ آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ ہے، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی میں بہتری، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتِ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق مشیرِ نجکاری محمد علی کی زیر صدارت بورڈ اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ممکنہ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے کی شرائط پر بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا عالمی اعزاز، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ہم پلہ قرار

اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ پرائیویٹائزیشن کمیشن ریگولیشنز 2018 کے تحت کیا گیا ہے، جو بورڈ کے اس سابقہ فیصلے کا تسلسل ہے جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی منظوری دی گئی تھی۔ مذاکراتی کمیٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ قابلِ اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق بات چیت کرے اور اپنی سفارشات بورڈ کو منظوری کے لیے پیش کرے۔

بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجکاری کا عمل کھلے، شفاف اور مسابقتی طریقہ کار کے تحت انجام دیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت رعایتی ماڈل کے ذریعے ایئرپورٹ آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ ہے، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی میں بہتری، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتِ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ بورڈ نے نجکاری کے تمام لین دین شفاف، اصول پر مبنی اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے قانونی تقاضوں کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے نجکاری کمیشن کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی بھی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق حکومتی کوششوں میں اب تک کوئی حتمی پیشرفت نہ ہونے پر اس معاملے کو نجکاری کمیشن کے سپرد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اعزاز، سن فلاور ربن کا اجرا

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اوپن اور مسابقتی بولی کے ذریعے ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کی کوشش کی، تاہم صرف ایک بولی موصول ہونے اور اس کے ریزرو پرائس پر پورا نہ اترنے کے باعث یہ عمل ناکام ہو گیا، بعد ازاں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد پر آؤٹ سورسنگ کا آپشن اختیار کیا گیا، جو انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کے تحت تھا، مگر یہ طریقہ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔

وزیرِ دفاع کے مطابق ان تمام ناکام کوششوں کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ باضابطہ طور پر وزارتِ نجکاری کے سپرد کر دیا گیا تھا، جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب