اسلام آباد ایئرپورٹ پر نفسیاتی عوارض کے شکار مسافروں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ، عملے نے خاتون مسافر کو لاکھوں کے نقصان سے بچا لیا
ایئرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل خصوصی سہولت کا حامل پہلا پاکستانی ایئرپورٹ بن گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان ویژیبل ڈس ایبلٹیز کے حامل افراد کو خصوصی سن فلاور ربن جاری کیا جاتا ہے۔ سن فلاور لینڈ یارڈ کے حامل مسافروں کو ہر کاؤنٹر پر ترجیحی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
آفتاب گیلانی کے مطابق آٹزم سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے حامل بچے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں، تمام ایئرلائنز کو خصوصی سہولت بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔