پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 3400 روپے اضافے کے بعد 539,962 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2915 روپے اضافے کے بعد 462,930 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 424,367 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 5172 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔













