سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی واپس

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بطور وزیرِاعلیٰ فراہم کی گئی تمام سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’لگتا ہے پھر سے لانچ کردیا‘، علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیانات پر پی ٹی آئی ہمدرد ناراض

ذرائع کے مطابق رات گئے سہیل آفریدی کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیرِاعلیٰ کی تمام سیکیورٹی اور تعینات اہلکاروں کو کلوز کر دیا گیا۔

اس اقدام کے بعد علی امین گنڈاپور کو سرکاری سیکیورٹی پروٹوکول حاصل نہیں رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعلیٰ کو ماضی میں کئی مرتبہ سیکیورٹی خطرات لاحق رہ چکے ہیں جبکہ ان کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ بھی ہو چکا ہے۔

ایسی صورتحال میں صوبے کے موجودہ امن و امان کے تناظر میں سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو بعض حلقے غیر متوقع قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: عمران نے نواز شریف کو باہر بھیجا، آپ بانی پی ٹی آئی کو بھیج دیں، علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم سے مطالبہ

حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں