پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، ممکنہ عدم استحکام کی ذمہ داری طالبان حکومت پر عائد

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کہا ہے کہ اس نے بارہا ہونے والے سرحد پار دہشتگرد حملوں کے بعد افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر مبنی درست کارروائیاں کی ہیں۔

سرکاری مؤقف کے مطابق ان کارروائیوں میں صرف تصدیق شدہ دہشتگرد ٹھکانوں اور سہولت کاری کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے کن علاقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں؟

بیان میں کہا گیا کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات زمینی حقائق کے منافی ہیں اور اصل مسئلہ یعنی سرحد پار محفوظ پناہ گاہوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

پاکستان نے مؤقف اختیار کیاکہ افغان طالبان حکام اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں میں سرگرم دہشتگرد ڈھانچے کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے باعث افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

بیان میں متعدد اقوام متحدہ کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان میں بھی افغان سرزمین کے دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کا ذکر موجود ہے۔

حکام کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک گروہوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا یا عدم صلاحیت کا مظاہرہ کرنا حکمرانی کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے اور اس عزم کو کمزور کرتا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشتگرد گروہوں کا شہری علاقوں میں پناہ لینا اور مذہبی مقامات کا غلط استعمال کرنا اس سیکیورٹی ماحول کا براہِ راست نتیجہ ہے جو طالبان کی عدم کارروائی کے باعث پیدا ہوا۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا ادارہ یوناما افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی سرگرمیوں کو نظرانداز کرنے لگا، مختلف حلقوں کو شدید تحفظات

پاکستان نے خبردار کیاکہ کشیدگی میں اضافے اور کسی بھی ممکنہ عدم استحکام کی ذمہ داری طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے، جو علاقائی انتباہات کے باوجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے میں ناکام رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟