ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، صاحبزادہ فرحان کی 2 درجے ترقی، صائم ایوب کی تنزلی

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں کئی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں تبدیلیاں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 10 میں شامل

بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 2 درجے بہتر ہو کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

بھارت کے ایشان کشن نے 3 درجے بہتری کے بعد پانچواں نمبر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 10 درجے بہتری کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک نے بھی 10 درجے اوپر آ کر 18 واں نمبر حاصل کیا۔

ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا ایک بار پھر نمبر ون رہے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

ٹی20 بولرز میں بھارت کے ورن چکرورتی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کاربن بوش 21 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بغیر کوئی میچ جیتے پاکستانی ٹیم کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟

پاکستان کے ابرار احمد 2 درجے نیچے آ کر پانچویں نمبر پر آئے، جبکہ ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ نے 23 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں