یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 4.58 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 4.73 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول5 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے مہنگا

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیروسین کی قیمت میں فی لیٹر 6.88 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 5 روپے اضافہ متوقع ہے۔ حالیہ پندرہ روزہ جائزے میں 15 فروری کو وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 5 اور 7.32 روپے فی لیٹر بڑھا دی تھیں۔ موجودہ قیمت کے مطابق پیٹرول 258.17 روپے اور ڈیزل 275.7 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب عالمی منڈی میں جمعے کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کا تعلق امریکی اور ایرانی جوہری مذاکرات کے دوران ممکنہ سپلائی میں خلل کے خدشات سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے خدشات پر اوگرا نے وضاحت کردی

برینٹ کروڈ فیوچرز 72.84 ڈالر فی بیرل جبکہ یوایس  ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 67.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا تھا۔ یہ قیمتیں جولائی اور اگست کے بعد سب سے زیادہ سطح پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘