جس گھر میں پناہ لی جائے اس کی خیر مانگتے ہیں، اپنی زمین ہمارے خلاف استعمال نہ کریں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو جواب

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جنگوں کے دوران پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی لیکن بدلے میں بدامنی کا سامنا کرنا پڑا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف افغان قیادت بلکہ ان کے خاندانوں کی بھی دہائیوں تک مہمان نوازی کی جن میں سراج الدین حقانی کا خاندان بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوویت یونین کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افغان قیادت کا ہدف مشترکہ تھا، تاہم بعد ازاں نائن الیون کے بعد پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کی مبینہ سہولت کاری کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی سے خوفزدہ افغانستان نے قطر کا دروازہ کھٹکھٹا لیا

وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے متعلق پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات سچ تھے یا جھوٹ، اس بارے میں سراج الدین حقانی کو دنیا کے سامنے وضاحت کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے مختلف ادوار میں افغان دھڑوں کے درمیان صلح کرانے کی کوششیں کیں اور انہیں مکہ معظمہ لے جا کر مفاہمت کی راہ بھی ہموار کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے 3 نسلوں تک افغان قیادت کی میزبانی کی، مگر اس کے بدلے میں پاکستان کو دہشت گردی اور بدامنی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں اور ایسے عناصر کی پشت پناہی نہ کریں جو پاکستان میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی سے کچھ نہیں مانگتا، صرف یہ چاہتا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں اور دشمن عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

وزیر دفاع نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ ہماری روایت، ثقافت اور دین یہ سکھاتا ہے کہ جس گھر میں پناہ لی جائے اس کی خیر خواہی کی جائے۔

انہوں نے ’اللہ اکبر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے کے ساتھ اپنا بیان ختم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے