آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کو بھاری نقصان، تازہ ترین اعدادوشمار جاری

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ’آپریشن غضب للحق‘ کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ہفتے کی صبح 9 بجے جاری بیان کے مطابق اب تک افغان طالبان کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان کو کس قدر نقصان اٹھانا پڑا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

بیان میں کہا گیا کہ 163 ٹینک اور مسلح گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں اور افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز جمعے کے روز پاکستانی افواج نے کابل، قندھار اور پکتیا میں افغان طالبان حکومت کی اہم عسکری تنصیبات کو فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن مطلوبہ نتائج دے رہا ہے اور سرحد کے ساتھ درجنوں افغان چیک پوسٹوں کو مؤثر انداز میں پسپا کیا گیا ہے۔

یہ کارروائیاں افغان طالبان کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی چوکیوں پر حملوں کے بعد کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں