صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

دورے کے اختتام پر صدر مملکت سانیا ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ ہوئے، جہاں انہیں چینی کمیونسٹ پارٹی کے سینیئر رہنما وانگ چیانگ نے الوداع کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران صنعتی، زرعی اور پانی کو قابلِ استعمال بنانے (ڈی سیلینیشن) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر نمایاں پیش رفت ہوئی۔ اس کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے ‘سی پیک 2.0’ کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیے: صدر آصف زرداری کا دورہ چین، اہم معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے گئے، جنہیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران صدر مملکت نے چین میں کئی تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی