امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد عوام کی بڑی تعداد انقلاب اسکوائر تہران میں جمع ہوگئی۔
مزید پڑھیں: ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان
سوگوار عوام کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، اور امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہے اور ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کا فقیہ مقرر کردیا گیا ہے۔
یہ کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی، اور علی رضا اعرافی اس عبوری کونسل کے رکن کے طور پر ایرانی سپریم لیڈر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس 3 رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران: آیت اللہ علی خامنہ ای کے ممکنہ جانشینوں کے نام زیر غور
مزید کہا گیا ہے کہ مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیا سپریم لیڈر منتخب ہونے تک یہ کونسل رہبر کے فرائض انجام دیتی رہے گی۔














