بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز: 15 رکنی اسکواڈ میں شامل 6 نئے کھلاڑی کون؟

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیم میں 6 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو پہلی بار پاکستانی ون ڈے ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔

اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے، جبکہ ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان اور دیگر کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

پہلی بار ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین شامل ہیں۔ ان میں سے بعض کھلاڑیوں نے حال ہی میں ابو ظہبی میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان شاہینز کی نمائندگی کی تھی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

مزید اسکواڈ میں فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور سلمان علی آغا بھی شامل ہیں۔

نئے کھلاڑیوں کون؟

صاحبزادہ فرحان: صاحبزادہ فرحان ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے کامیاب بلے باز ہیں، جنہوں نے حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ میں 2 سینچریاں اسکور کیں، تاہم ون ڈے میں یہ ان کی پہلی نمائندگی ہوگی۔

محمد غازی غوری: کراچی میں پیدا ہونے والے محمد غازی غوری دائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم، اسٹیٹ بینک، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی ریجن انڈر 16 کی نمائندگی کی ہے۔

عبدالصمد: فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عبدالصمد نے پہلے ٹی 20 میچز پاکستان کے لیے کھیلیں اور وہ مڈل آرڈر بلے باز ہیں۔ ان کا سابقہ تجربہ پاکستان اے، پشاور زلمی اور پی آئی اے ٹیم کے ساتھ بھی رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی فارم پر کڑی تنقید، سابق کھلاڑی کیا کہتے ہیں؟

سعد مسعود: 21 سالہ سعد مسعود راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں اور آل راؤنڈر ہیں۔ وہ پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس بار ملتان سلطانز کے لیے کھیلیں گے۔ ٹی 20 میں انہوں نے 321 رنز اور 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

معاذ صداقت: پشاور کے رہائشی معاذ صداقت بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ انہوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کے 12 نصف سینچریاں اور 2 سینچریاں شامل ہیں، جبکہ وہ پشاور زلمی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

3 فروری 2024: شامل حسین اپنی وکٹ روہنات دولہ کے ہاتھوں گنوا بیٹھے

شامل حسین: اسلام آباد کے رہائشی شامل حسین اوپننگ بلے باز ہیں، جنہوں نے 26 فرسٹ کلاس میچوں میں 2019 رنز بنائے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم اور صائم ایوب کو ٹیم سے باہر کیے جانے پر نالاں

سوشل میڈیا صارفین نے اسکواڈ کے اعلان پر مخلوط ردعمل دیا۔ کچھ خوش نظر آئے جبکہ اکثریت بابر اعظم اور صائم ایوب کو ٹیم سے باہر کیے جانے پر نالاں تھی۔

کرکٹ تجزیہ کاروں نے بھی تبصرے کیے کہ بعض کھلاڑیوں کی حالیہ اچھی کارکردگی کے باوجود انہیں ٹیم سے خارج کرنا حیران کن ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم اور صائم ایوب کی بہتری، آسٹریلیا سیریز سے قبل حوصلہ افزا خبر

پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ

15 رکنی اسکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل ہیں۔

ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ سیریز میں متوازن کارکردگی پیش کی جا سکے۔

ون ڈے سیریز کا شیڈول

سیریز کے شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 8 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو پریکٹس سیشن ہوگا۔ پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

تینوں مقابلے ایک ہی میدان تاریخی شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے ، اس لیے ٹیموں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا بھرپور موقع ملے گا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان