سنجے دت اور نورا فتیحی کے گانے کے فحش بول، پابندی کے مطالبے کے بعد شاعر کا موقف بھی آگیا

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنجے دت اور نورا فتیحی کا نیا گانا ’سرکے چونر تیری سرکے‘ ریلیز ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا اوراس پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت کی نئی آنے والی فلم ’کے ڈی: دی ڈیول‘ کے گانے ’سرکے چونر تیری سرکے‘ میں نورا فتیحی اور سنجے دت کی موجودگی کے ساتھ کچھ فحش اور ذومعنی بول شامل ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کی کار کو نشے میں دھت ڈرائیور نے ٹکر مار دی، اداکارہ محفوظ

ہندوستانی میڈیا کے مطابق گانے کے بول لکھنے والے شاعر رقیب عالم نے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ یہ گانے کے بول ان کی تخلیق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بول میں نے نہیں لکھے، یہ فلم کے ڈائریکٹر پریم نے کناڈا زبان میں لکھے تھے۔ جب مجھے یہ سب لکھنے کے لیے کہا گیا تو میں نے انکار کر دیا تھا اور کہا کہ ایسے گانے کامیاب نہیں ہوں گے اور سینسر بورڈ بھی کٹ کرے گا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ صرف کناڈا ورژن کا لفظی ترجمہ کر کے دے دوں، وہ گانے کے میٹر کے مطابق اسے سیٹ کر دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آخر میں بتایا جاتا ہے کہ پورا گانا ایک الکوحل کی بوتل کے بارے میں ہے لیکن اس سے پہلے سب کچھ اتنا گندا ہے۔ میں نے منع کیا تھا۔ مجھے ایسے گانے لکھنے کی کیا ضرورت؟ جب میں اچھے گانے لکھتا ہوں لوگوں کو نظر نہیں آتے۔ میں شرمندگی محسوس کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم کے بھانجے کی پارٹی میں شرکت کا معاملہ، اداکارہ نورا فتیحی نے خاموشی توڑ دی

رقیب عالم نے مزید بتایا کہ پروڈکشن ٹیم نے انہیں صاف ستھرے بولوں کے ساتھ نیا ورژن لکھنے کے لیے کہا اور وہ اسے بھیج چکے ہیں۔ نیا ورژن ریکارڈ کر کے شام تک ریلیز کرنے کے ساتھ ایک معافی نامہ بھی جاری کیا جائے گا۔

انڈسٹری کے دیگر افراد نے بھی گانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ گلوکار ارمان ملک نے کہا کہ گانوں کا یہ معیار دیکھ کر افسوس ہوا جبکہ فلم ساز اونیر نے کہا کہ ہم ایک عجیب ملک بنتے جا رہے ہیں ویلنٹائن ڈے کے جشن یا بین المذاہب شادی کے خلاف لیکن ایسے فضول گانوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری