کرسٹیانو رونالڈو نے مسلمانوں کے لیے عید کا دل سے پیغام شیئر کیا
یہ بھی پڑھیں: کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟
دنیا کے مایہ ناز فٹبالر اور سعودی فٹبال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر عید الفطر کی خوشی میں مسلمانوں کے لیے ایک گرمجوشی بھرا پیغام شیئر کیا۔
مزید پڑھیںے: رونالڈو بمقابلہ میسی: 2025 میں کمائی کی جنگ کس نے جیتی؟
انہوں نے یہ محبت بھرا پیغام ایکس پر بھی شیئر کیا۔ اس میسج میں رونالڈو نے اپنی ایک خوبصورت تصویر بھی لگائی جس میں وہ نیوی بلیو اور سنہری کشیدہ کاری والے شیرواں اسٹائل کے جیکٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ جیکٹ میں ہائی مینڈارن کالر اور نفیس سنہری ڈیزائن شامل ہے۔
Eid Mubarak to all! 🌙 I hope you have a very special day with your family and loved ones. Wishing you all peace and happiness. pic.twitter.com/pwmmOTBYlp
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) March 20, 2026
یہ روایتی عید کا لباس خاص طور پر جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کی دیگر مسلم کمیونٹیز میں مردوں کے لیے عید کے موقعے پر مقبول ہے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو بہترین مڈل ایسٹ پلیئر قرار، ہزار گولز کا سنگ میل عبور کرنے کا عزم
رونالڈو نے اپنی 672 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر پوسٹ میں بھی ایک سادہ لیکن دل کو چھو لینے والا پیغام دیا کہ ’سب کو عید مبارک۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا دن اپنے خاندان اور عزیزوں کے ساتھ بہت خاص گزرے۔ آپ سب کے لیے امن اور خوشیوں کی دعا‘۔














