قصیم میں شاہ عبدالعزیز کا تاریخی محل عید پر عوام کے لیے کھول دیا گیا

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں واقع شاہ عبدالعزیز کا تاریخی محل عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں اور عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جہاں زائرین کو ثقافتی اور تاریخی سرگرمیوں کا منفرد تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ محل روزانہ سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک آئندہ جمعہ تک کھلا رہے گا، جہاں آنے والے افراد کو علاقے کی سماجی اور معاشی تاریخ سے متعلق نوادرات اور تاریخی اشیاء دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد

تقریب میں روایتی سعودی عرضہ کے مظاہرے، مقامی خاندانوں کی جانب سے دستکاری کے نمونے اور بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

تاریخی اہمیت کا حامل محل

یہ محل 1932 (1351 ہجری) میں روایتی نجدی طرزِ تعمیر میں تعمیر کیا گیا تھا اور ماضی میں انتظامی و سکیورٹی مرکز کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس کا تعلق بانیٔ سعودی عرب شاہ عبدالعزیز سے ہے۔

سیاحت اور ورثے کے فروغ کی کوشش

یہ اقدام امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہیريٹیج کمیشن اور قصیم کی امارت کے تعاون سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد تاریخی ورثے کو اجاگر کرنا اور مقامی کمیونٹی کا اپنے قومی تشخص سے تعلق مضبوط بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان یا ترکی بھیجنے کی قیاس آرائیاں

قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ