اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قبائلی ضلعے اورکزئی کے گاؤں زوان سے تعلق رکھنے والی رابعہ بصری نے تمام تر مشکلات کے باوجود تعلیم حاصل کرکے ثابت کر دیا کہ عزم اور محنت سے ہر رکاوٹ عبور کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا

رابعہ اپنے علاقے کی واحد خاتون ہیں جنہوں نے گرلز اسکول نہ ہونے کے باعث روزانہ تقریباً 5 کلومیٹر پیدل چل کر بوائز اسکول جا کر اپنی تعلیم جاری رکھی۔

رابعہ کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ دیگر لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کر سکیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی درخواست کی تاکہ وہ انہیں فیمیل ایجوکیشن اور اس سے متعلق مسائل سے آگاہ کر سکیں۔

مزید پڑھیے: بلتستان میں پہلا بیوٹی سیلون چلانے والی خاتون فیشن برانڈ کی بانی بن گئیں

رابعہ نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں محنت اور تعلیم کے ذریعے اعلیٰ مقام حاصل کرنا چاہتی ہیں اور ان کا خواب ہے کہ ایک دن وہ وزیراعلیٰ بن کر اپنے علاقے اور خواتین کی خدمت کریں۔ مزید تفصیل جانیے محمد عامر اورکزئی کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp