ہاتھی کے حملے میں 80 سالہ خاتون جاں بحق، علاقے میں خوف و ہراس

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں جنگلی ہاتھی کے حملے میں 80 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی، جبکہ حالیہ ایک ماہ کے دوران یہ تیسرا مہلک واقعہ ہے جس کے بعد علاقے میں شدید خوف پھیل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسپین میں ہنی بال کے جنگی ہاتھی کے ممکنہ آثار دریافت

پولیس اور محکمہ جنگلات کے مطابق واقعہ کترنیہ گھاٹ وائلڈ لائف سینکچری کے قریب پیش آیا، جہاں بھوانی پور گاؤں کی رہائشی کووریہ دیوی بکریاں چرا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک جنگلی ہاتھی نے ان پر حملہ کر دیا۔

حکام کے مطابق خاتون اپنی ایک بکری کی تلاش میں جنگل کے قریب گئی تھیں جب ہاتھی نے انہیں روند ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہاتھیوں سے بچنے کے لیے دریا میں کودنے والا شخص مگرمچھ کا نوالہ بن گیا

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ خاتون کی چیخ و پکار سن کر قریبی کسانوں نے ہاتھی کو بھگانے کی کوشش کی، تاہم وہ کچھ دیر تک وہیں موجود رہا اور بعد ازاں جنگل کی جانب واپس چلا گیا۔

دیہاتیوں کے مطابق یہی ہاتھی اسی صبح قریبی کھیتوں میں فصلوں کو بھی نقصان پہنچا چکا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے متاثرہ خاندان کو فوری طور پر 10 ہزار روپے امداد فراہم کی ہے جبکہ سرکاری ضابطے کے تحت 5 لاکھ روپے معاوضے کی کارروائی بھی جاری ہے۔

حکام نے مقامی افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس بڑھ گیا ہے کیونکہ فروری میں بھی 2 افراد اسی طرح کے حملوں میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں