ہاتھیوں سے بچنے کے لیے دریا میں کودنے والا شخص مگرمچھ کا نوالہ بن گیا

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقی زیمبیا میں ایک شخص ہاتھیوں کے جھنڈ سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا گیا، لیکن بدقسمتی سے مگرمچھ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 52 سالہ دین نيرندا اپنے دو دوستوں کے ساتھ شکار سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک جنگلی ہاتھیوں کے سامنے آ گئے۔ ہاتھیوں سے بچنے کے لیے وہ اور اس کے دوست محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگے، اور اس دوران نيرندا نے دریائے لوانگوا کے قریب ایک برساتی نالے میں چھلانگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست آسام میں ٹرین کی ٹکر سے 7 ہاتھی ہلاک

مقامی پولیس چیف روبرٹسن مویمبا نے بتایا کہ جیسے ہی نيرندا نے چھلانگ لگائی، ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کی دائیں ران پر کاٹ لیا۔ نيرندا نے ہمت دکھائی اور مگرمچھ کو لاٹھی سے مار کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، جس کے بعد وہ پانی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

دور سے صورتحال دیکھنے والے دو دوست فوراً پہنچے اور اسے دریا کے کنارے منتقل کیا، لیکن شدید خون بہنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔

زیمبیا میں ہاتھیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور پچھلے برسوں میں انسان اور جنگلی جانوروں کے تصادم میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ دریائے لوانگوا، جو جنوبی لوانگوا نیشنل پارک سے گزرتا ہے، نیل کے مگرمچھوں کی سب سے بڑی آماجگاہوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: ’سیریل کلر ہاتھی‘ نے ماہ رواں میں 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ریسورس افریقہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں جنگلی جانوروں کی وجہ سے ہونے والی 26 ہلاکتوں میں 15 مگرمچھوں کے حملوں کی وجہ سے ہوئی تھیں، جن میں زیادہ تر دریائے لوانگوا کے علاقے میں پیش آئیں۔

زیمبیا کے حکام نے مقامی لوگوں اور سیاحوں پر بارہا زور دیا ہے کہ وہ ایسے علاقوں میں سفر کے دوران انتہائی احتیاط کریں جہاں جنگلی جانور کثرت سے موجود ہوں۔

یہ واقعہ اس وقت یاد دلایا گیا جب 2021 میں ایک 18 سالہ برطانوی طالبہ میڈلین امیلی اوزبورن اسمتھ پر وکٹوریہ فالز کے قریب دریائے زامبیزی میں مگرمچھ نے حملہ کیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں