چیف جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو 3 تنخواہیں بطور بونس دینے کی منظوری

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے گریڈ ایک تا 22تک کے تمام ملازمین و افسران کو 3بنیادی تنخواہوں کے برابر اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کا اہل قرار دے دیا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن سپریم کورٹ سید شیر افگن کے دستخطوں سے جاری 31 مئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے تمام ملازمین کے لیے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس (3بنیادی تنخواہیں) دینے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ جوڈیشل الاؤنس پہلی بار 24 نومبر 1992 کو منظور کیا گیا تھا جسے بعد ازاں منجمد کر دیا گیا تھا۔ اب چیف جسٹس آف پاکستان کی اجازت کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے گریڈ ایک تا 22کے تمام ملازمین و افسران سال میں ایک دفعہ 3بنیادی تنخواہوں کے برابر یہ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ملازمین عدالت عظمی کے لیے مختص سالانہ بجٹ میں سے مجوزہ مراعات حاصل کریں گے جو کہ اگلے حکم نامی تک کے لیے جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟