اسلام آباد ہائیکورٹ فوڈ کنٹرولر کے اختیارات پر برہم، تفصیلی رپورٹ طلب

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے راولپنڈی کی حدود سے آٹے کے 2 ٹرک تحویل میں لے کر سیل کرنے کے خلاف کیس میں فوڈ کنٹرولر اسلام آباد کے اختیارات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 9 اپریل کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو وکیل سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ راولپنڈی کے دائرہ اختیار میں کارروائی کیسے کی گئی اور کس قانون کے تحت جرمانے عائد کیے گئے۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرکے کارروائی کرنا ناقابل قبول ہے۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی عدم پیشی پر بھی اظہارِ برہمی کیا اور ہدایت کی کہ متعلقہ گزٹ نوٹیفکیشن اور قانونی جواز پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی صحت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

درخواست گزار کی جانب سے راجا علیم عباسی جبکہ سرکاری وکیل عبد الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟