امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُوکر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کوری بُوکر نے پاکستان کی سفارتی اہمیت اور خطے میں امن کے لیے اس کی کوششوں کو مثبت انداز میں اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

کوری بُوکر کے مطابق پاکستان کی خطے کے مختلف ممالک سے قریبی تعلقات اور سفارتی روابط اسے امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور باہمی مفادات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان سمیت 12 ممالک کا شام میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت

کوری بُوکر امریکی سینیٹ میں پاکستان کے حوالے سے مختلف معاملات پر بھی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ وہ سینیٹ کی ابراہم ایکارڈز کاکس کے شریک چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں امن، تعاون اور علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘