اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے، محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی سے شکوہ

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 9 تاریخ کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذکورہ جلسے میں شرکت نہ کرنے عندیہ دیا۔

’کسی ایسے احتجاج کی حمایت نہیں کریں گے جس میں لوگوں کے بچے مارے جائیں تاہم عمران خان کو مائنس کرنے کی ہر کوشش پر مزاحمت کی جائے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان، کیا اندرونی اختلافات کی موجودگی میں یہ ممکن ہوسکے گا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت یا وزیراعلیٰ کی جانب سے بھی ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

محمود خان اچکزئی کے مطابق عمران خان نے خود اپنی جماعت کو ہدایت دے رکھی ہے کہ جہاں جلسے کے لیے این او سی نہ ملے وہاں اجتماع نہ کیا جائے۔

ان کا مؤقف تھا کہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے ابھی تک این او سی جاری نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: لکھ کر دیتا ہوں کہ نہ پی ٹی آئی 9 اپریل کو جلسہ کرے گی نہ اس میں جلسہ کرنے کی صلاحیت ہے، شیر افضل مروت

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں اس صورتحال پر باقاعدہ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گ۔

تاہم ان کے لہجے سے یہ تاثر ملا کہ وہ اس جلسے میں شرکت کے حق میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب محمود خان اچکزئی نے عمران خان کو سیاسی منظرنامے سے مائنس کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے ایسا فیصلہ پارٹی کے اندر سے ہی کیوں نہ آئے، وہ نہ صرف اس کی مذمت کریں گے بلکہ بھرپور مزاحمت بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ، 5 مرتبہ کب اور کیوں منسوخ ہوتا رہا؟

ان کے مطابق انہیں پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے بھی ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ عمران خان کو الگ کرنے کی کوششیں ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی اہم فیصلے مشاورت کے بغیر کر رہی ہے جس سے اتحادیوں میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کل ہونے والا اجلاس اہم فیصلوں کا تعین کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘