امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا مائیکل کوگلیمین نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے جس نے ناقدین کو بھی حیران کر دیا۔
مزید پڑھیں: ’بہت کچھ اچھا ہونے جارہا ہے‘، جنگ بندی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بیان، کراچی اسٹاک میں بھی تیزی کا رجحان
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان شکوک و شبہات کو غلط ثابت کیا جو اس کی پیچیدہ اور اعلیٰ سطح کی صورتحال کو سنبھالنے کی صلاحیت پر اٹھائے جا رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کا واضح ثبوت ہے۔
Tonight, Pakistan achieved one of its biggest diplomatic wins in years. It also defied many skeptics and naysayers that didn’t think it had the capacity to pull off such a complex, high stakes feat.
But what matters the most is it helped avert a potential catastrophe in Iran.— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) April 8, 2026
مائیکل کوگلیمین کا کہنا تھا کہ اس سفارتی کوشش کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اس سے ایران میں ممکنہ بڑے پیمانے پر تباہی کو ٹالنے میں مدد ملی۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی کے اعلان کے بعد ڈالر ایک ماہ کی کمزور ترین سطح پر، عالمی منڈیوں میں تیزی
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔













