بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سابق صدر امین الاسلام بُلبُل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بنگلہ دیش کرکٹ معاملات میں مبینہ حکومتی مداخلت پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے نیشنل اسپورٹس کونسل کی جانب سے بورڈ تحلیل کرکے تمیم اقبال کی سربراہی میں عبوری کمیٹی بنانے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میرپور اسٹیڈیم میں میڈیا رسائی پر نئی پابندیوں کا اعلان

نیشنل اسپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ فیصلہ انتخابی بے ضابطگیوں کی رپورٹ پر کیا گیا، جبکہ بُلبُل اسے غیر قانونی قرار دے رہے ہیں اور آئی سی سی سے رجوع کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp