’دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے شکریہ‘، جنگ بندی کے بعد بھارت میں پاکستان کی تعریف، مودی پر شدید تنقید

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی کامیاب ثالثی کے بعد بھارت میں افسوس و مایوسی کا ماحول چھا گیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں اور عوام نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہرت کو سراہا اور پاکستان کی سفارتی کامیابی پر تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے جبکہ اسی دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اشوک سوائن لکھتے ہیں کہ پاکستان کی کامیاب ثالثی نے ثابت کر دیا ہے کہ نہ صرف اسے امریکا اور ایران کا اعتماد حاصل ہے بلکہ چین کا بھی اس پر اعتماد ہے۔ مودی پاکستان کو عالمی تنہائی میں لے جانا چاہتے تھے لیکن اس کے برعکس انہوں نے بھارت کو ہی بین الاقوامی طور پر الگ تھلگ کر دیا ہے۔

بھارتی صارف ابھیجیت مشرا نے شہباز شریف اور عاصم منیر کو اس جنگ بندی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثالثی صرف مہارت نہیں بلکہ بڑی ہمت اور خطرہ مول لینے کی صلاحیت بھی مانگتی ہے اور پاکستان نے دونوں دکھا دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں۔

بھارتی صارف دشیانت اروڑا نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان نے جنگ رکوا دی پاپا‘۔

اتل نامی صارف نے لکھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنی زندگی میں یہ ٹویٹ کروں گا لیکن دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کا شکریہ۔

تیجسوی لکھتی ہیں کہ ایک بھارتی کے طور پر میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ثالثی کا کردار ادا کیا، دنیا اور بھارت دونوں کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے بچایا جبکہ بھارت مودی کی قیادت میں مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے تھا۔

ایک اور بھارتی صارف نے کہا کہ بھارت ’پاپا ہم نے جنگ روک دی‘ جیسے جعلی پروپیگنڈے میں مصروف تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جنگ روکنے والا پاکستان ہی ہےاور جو لوگ اس جعلی پروپیگنڈے کے پیچھے تھے ان سے اب کوئی پوچھ بھی نہیں رہا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جنگ بندی کے اعلان پر پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے بعد جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ایران کے خلاف طے شدہ حملے کو دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے پر آمادہ ہیں، بشرطیکہ ایران آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل اور محفوظ طریقے سے کھول دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی