‘بکرا قسطوں پر’، سوفٹ ویئر ہاؤس کے مالک گاہکوں کے لیے یہ آفر کیوں لائے؟

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اور سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک فروخ ملک نے قربانی کے جانور فروخت کرنے کا ایک منفرد انداز متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد قربانی کی اصل روح کو اجاگر کرنا ہے۔

فروخ ملک، جو ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ جانور پالنے کا شوق انہیں بچپن سے ہے۔ ان کے مطابق آج قربانی محض ایک رسم بنتی جا رہی ہے، جبکہ اس کی اصل روح اور جذبہ کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ لوگ جانور کو کچھ عرصہ پالیں، اس سے لگاؤ پیدا کریں اور پھر قربانی کریں تاکہ اس عمل کی حقیقی اہمیت محسوس کی جا سکے۔

اسی سوچ کے تحت فروخ ملک نے ایک فارم قائم کیا ہے جہاں شہری ایک سال پہلے بکرا خرید سکتے ہیں۔ خریدار بکرے کی قیمت قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں جبکہ جانور پورا سال فارم پر ہی رکھا جاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری فارم انتظامیہ پر ہوتی ہے۔

فروخ ملک کے مطابق اگر کسی خریدار کا بکرا دورانِ سال بیمار ہو جائے یا کسی وجہ سے مر جائے تو اس کے بدلے دوسرا جانور فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ خریدار کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس منفرد تصور کا مقصد لوگوں کو قربانی کے اصل جذبے سے جوڑنا اور جانور کے ساتھ وابستگی پیدا کرنا ہے۔ خریدار بھی اس ماڈل کو سراہ رہے ہیں اور اسے قربانی کے عمل کو بامعنی بنانے کی ایک مثبت کوشش قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی