وزیراعظم سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے ثالثی کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اب تک کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین کی جانب سے امن اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قیادت نے تمام جانب سے دکھائے گئے تحمل کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں فریقین کو پرامن مذاکراتی حل تک پہنچنے کے لیے سہولت فراہم کرے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور ان کی امن کے حصول کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی جانب سے انہیں بھرپور تعاون اور اعلیٰ ترین پذیرائی فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp