تنقید کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑ دی، انسٹاگرام پر وضاحت جاری

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ساتھ ایک مبینہ غیر اخلاقی حرکت پر ہونے والی تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر سا لمحہ بغیر کسی سیاق و سباق کے وائرل کیا گیا، جبکہ یہ محض ایک ہلکا پھلکا اور بے ساختہ اشارہ تھا جس کا کوئی منفی مطلب نہیں لیا جانا چاہیے۔

فضا علی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے کام اور ناظرین کا احترام کرتی آئی ہیں اور آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ نبھاتی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کسی بات کی جتنی بھی وضاحت کی جائے، اسے غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے اسی لیے وہ ایسے معاملات میں خاموشی کو بہتر حکمتِ عملی سمجھتی ہیں۔

اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ