وائرل متنازع ویڈیو پر تنقید کے بعد فضا علی نے معافی مانگ لی

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر ہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگ لی ہے۔

فضا علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک فیملی لمحہ تھا جس کا کوئی غلط یا منفی مقصد نہیں تھا تاہم اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی یا کسی نے اسے غلط سمجھا ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ناظرین کی عزت کرتی ہیں اور آئندہ اپنے پروگرامز میں مزید احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔

اس سے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر لمحہ بغیر کسی پس منظر کے وائرل کیا گیا، جبکہ یہ محض ایک ہلکا پھلکا اور بے ساختہ اظہار تھا جس کا کوئی منفی مفہوم نہیں لیا جانا چاہیے۔

فضا علی نے مزید کہا کہ بعض اوقات وضاحت کے باوجود بات کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے، اسی لیے وہ ایسے معاملات میں خاموشی کو زیادہ بہتر حکمتِ عملی سمجھتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں