وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، جبکہ ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سمیت ترک قیادت بھی موجود تھی۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a bilateral meeting with President Recep Tayyip Erdoğan of Türkiye on the sidelines of the 5th Antalya Diplomacy Forum in Antalya. 17 April 2026 pic.twitter.com/98o0DDQP68
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 17, 2026
ملاقات کے دوران ترک صدر نے وزیراعظم کا ترکیہ آمد پر خیرمقدم کیا اور ان کی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے ترک صدر کی دعوت اور انقرہ میں دی گئی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور فورم کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اب ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے جنگ بندی کو آگے بڑھانے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا تاکہ دیرپا امن معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور رواں سال انقرہ میں 8ویں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔














